بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے پر پابندی عائد، نیا حکم جاری

13 Dec, 2021 | 04:01 PM

Malik Sultan Awan

شاہد ندیم: لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے اقساط پر پابندی لگائی گئی ہے۔ایک ماہ کے بلوں پر بھی گھریلو صارفین کو اقساط کی سہولت نہیں ہو گی۔دو یا تین ماہ سے زائد عرصہ تک بل جمع نہ کروانے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔کمپنی نے ریکوری اہداف کو پورا کرنے کے لئے اقساط پابندی عائد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اور سرکاری اداروں و محکموں کے بلوں کی اقساط نہیں کی جائیں گی، کمپنی کے تمام دفاتر کے دروازوں پر پابندی کے نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں