جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز ''ٹرینڈ سیٹر''

13 Dec, 2021 | 02:31 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: شاعر اور ٹوٹے دل تو دسمبر کو ''ستم گر'' قرار دیتے آئے ہیں لیکن پاکستان میں دسمبر کئی دلوں کے جڑنے اور نئے خاندان بننے کا سیزن ہے۔ 
شادیوں کی بھرمار ہے اور ایک ہی دن میں کئی دفعہ مہندی اور مایوں تو کئی جگہ رخصتی یا ولیمے کی تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے۔ لیکن فی الحال اس پورے سیزن پر چھائی ہوئی ہے جنید صفدر کی شادی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-13/news-1639387351-5185.jpg
اس پوری شادی پر جو شخصیت حاوی نظر آرہی ہے وہ کوئی اور نہیں مریم نواز کی پرکشش شخصیت ہے، جو اپنے نت نئے پہناؤں اور ڈیزائنر سوٹ اور جوتوں کی وجہ سے ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-13/news-1639387357-7613.jpg
شادی کی اصل تقریب 17 دسمبر کو ہے لیکن اس سے پہلے ہی مایوں اور مہندی  کی تقریب میں مریم نواز، ان کی صاحبزادیوں اور دلہن سمیت دیگر کی  ڈریسنگ ، اسٹائلنگ اور میک اپ لڑکیوں اور ہر عمر کی خواتین کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔

API Response:

یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ شادی کئی سالوں تک ٹرینڈ سیٹر بنی رہےگی۔

مزیدخبریں