ویب ڈیسک : اسپورٹس اینکراور صحافی زینب عباس ماں بن گئیں۔ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کردی۔
یادرہےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پی سی بی کے کئی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
زینب عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اینکر نے پر مسرت انداز میں ماں بننے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کی آمد 7 دسمبر کو ہوئی ہے۔انہوں نے بیٹے کا نام تیمور حمزہ کاردار رکھا ہے۔ انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔