سٹی 42: پراسیکیوٹرز کیلئے خوشخبری ،کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی حتمی منظوری دے دی۔
کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی حتمی منظوری دے دی ہے ۔گریڈ17 کے پراسیکیوٹرز کا نان پراکٹسنگ الاؤنس 20 ہزار کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح گریڈ18 کے پراسیکیوٹرز کا الاؤنس25 ہزار روپےجبکہ گریڈ 19 کے پراسیکیوٹرز کا الاؤنس50 ہزار روپے ماہانہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور کا کہنا ہےکہ کابینہ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ اب محکمہ خزانہ اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔