جنید ریاض: سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ التواء کا شکار، آج ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
کانفرنس میں سموگ کے باعث سکولوں میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا جانا تھا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہ کیا جاسکا۔ اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 9 دسمبر کو ہونا تھی۔ وزرائے تعلیم کی ذاتی مصروفیت کے باعث کانفرنس کا انعقاد نہ ہوسکا۔