وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے

13 Dec, 2021 | 10:07 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے ۔گورنر چودھری سرور دورہ یورپ سے متعلق آگاہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے.

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے ۔گورنر چودھری سرور دورہ یورپ سے متعلق آگاہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے ۔وزیر اعظم پاکستان لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام نجی و سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز 13دسمبر کو گورنر ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ یونیورسٹی اف ہیلتھ سانئسز نے تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے آل پنجاب کمشنرز اور آر پی او کانفرنس ملتوی کر دی۔کمشنرز کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے سوموار کو دورہ لاہور کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے براہ راست کمشنرز اور آر پی او کیساتھ اجلاس کرنا تھا، جس میں صوبے میں مہنگائی کی صورتحال، کھادوں کی دستیابی، ڈینگی اور کورونا کے انسدادی اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اب وزیراعلیٰ کمشنرز آر پی او کانفرنس کا وقت بعد میں دیں گے۔
 

مزیدخبریں