برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

13 Dec, 2021 | 09:31 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے کلو مہنگا ہونے سے ریٹ 270 روپے فی کلو ہوگیا۔
برائلر مرغی کا گوشت ایک بار پھر 22 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔22 روپے اضافہ سے برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 270 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 178 اور پرچون ریٹ 186 روپے کلو مقررکردیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 2 روپے فی درجن اضافہ،انڈوں کا ریٹ 170 روپے فی درجن ہوگیا جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 980 روپے پر مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں