موٹروے ایم 3اورایم2دھند کے باعث بند

13 Dec, 2021 | 08:28 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری اور ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند 

موٹروے پولیس  کے مطابق موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری اور ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے, ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر موٹروےپولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے,روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں, تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں۔

 

مزیدخبریں