(راؤ دلشاد) صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےکہاکہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی سیاسی پاور شو نہیں کرسکیں جلسہ میں محض 10 سے 15 ہزار افراد نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کی سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسی سیاسی سرگرمی کا آپ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں لاہور ڈیڑھ کروڑ آبادی کا شہر ہے اپوزیشن 15 سے 20 ہزار لوگ اکٹھے کرسکےکیسا جلسہ ہے کہ اپنے مستقبل کے لائحہ عمل بھی اعلان نہیں کرسکےکہتے تھے آر یا پار ہوگا۔ عوام نے دیکھ لیا ان کا کیا حال ہوا ہے جس جلسے میں عوام ہی نہ آئیں اس پر کیا بات کریں جلسہ سے متعلق عوام کو تمام تر صورتحال بتائیں گے۔