اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

13 Dec, 2020 | 09:07 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سٹی 42) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا'۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ وہ انہیں فلمیں بھی تجویز کریں۔ ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے ساتھی اداکار و اداکاراؤں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیں بھیجی جا رہی ہیں۔   

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات متاثر ہو چکی ہیں جن میں اداکار بہروز سبزواری، اداکارہ مریم نفیس، صحیفہ جبار خٹک و دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں