میوہسپتال بڑے حادثے سے بچ گیا

13 Dec, 2020 | 05:36 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آکسیجن سپلائی پینل میں خرابی سےآگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ آکسیجن سپلائی پینل میں خرابی سے بچہ وارڈ کے تھرڈفلور پرآگ بھڑک اٹھی۔ زیر علاج بچوں کی حفاظت کیلئے عملے کے ہنگامی اقدامات کیے گئے۔ ریسکیو کے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

یاد رہے گزشتہ روز راوی روڈ کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں تین منزل بلڈنگ میں بنے جوتوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ گودام میں پلاسٹک دانہ اور جوتوں کی باعث آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو نے چھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں مالیت کا جوتوں کا سامنا کر کر راکھ ہو گیا۔

مزیدخبریں