مریم نے نواز شریف کی تصویر والی قمیض پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بتادی

13 Dec, 2020 | 05:10 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) سرد موسم میں لاہور کا سیاسی پارہ ہائی، اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر ہوگا،( ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے اپنے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے اس موقع پر ہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس کے دامن پر نواز شریف کی سفید رنگ کی تصویر بنی ہوئی ہے، مریم نواز نے ہاتھ میں تسبیح تھام رکھی ہے اور وہ دعائیں پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں، مریم نواز شریف نے اپنے والد کی تصویر والی قمیض پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاہور اور پاکستان کے عوام کیلئے پیغام ہے کہ لاہور اور پاکستان نوازشریف کا تھا اور رہے گا، یہ حکومت جانے والی ہے، نوازشریف کی خدمت اور پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، نواز شریف کے خطاب کے بغیر لاہور کا جلسہ ممکن ہی نہیں۔

جاتی امراءسے نکلتے ہوئے مریم نواز نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ حکومت کی چھت عوام گرا دیں گے، لاہور والوں کو پیغام ہے کہ آپ کی مشکلات کا احساس ہے، عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں نکلی بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے ، عوام ملک کی خاطر آج باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا لگائیں ، سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کے لیڈران کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کروں گی۔ 

 

مزیدخبریں