حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے لاہوریے باہر نکلیں: مریم نواز

13 Dec, 2020 | 03:05 PM

Shazia Bashir
Read more!

رضوان نقوی: مریم نواز نے جاتی امرا سے روانگی کےموقع پر  کہا ہےکہ حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے لاہوریے باہر نکلیں، پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے۔
  

 تفصیلات کے  مطابق مریم نواز سینیٹر پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے ہمراہ جاتی امراء سے روانہ ہوئیں، روانگی کے موقع پر مریم نوازنےکہاکہ حکومت کی چھت اب ان شاء اللہ عوام نے گرانی ہے، مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے۔

مریم نوازنےکہاکہ آخری دھکا لگانے کا وقت آگیا،عوام بالخصوص لاہوریوں سے اپیل ہے کہ وہ نکلیں اور نااہل حکومت کو آخری دھکا دیں۔ سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کے لیڈران کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کروں گی۔ میاں نواز شریف پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے۔نواز شریف کے خطاب کے بغیر لاہور کا جلسہ مکمل نہیں۔

مزیدخبریں