صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیاسی پارہ ہائی

13 Dec, 2020 | 12:00 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مینار پاکستان پر پی ڈی ایم جلسہ، لاہور میں سیاست کا پارہ ہائی ہوگیا، داخلی راستوں  پر آزادی فلائی آور پر اپوزیشن پارٹیوں کے فلیکسز و پرچم آویزاں،  داخلی راستوں پر سکیورٹی کے لیے پولیس جواں تعینات۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیاست کا پارہ ہائی ہوگیا، راستوں پر آزادی فلائی آور  پر اپوزیشن پارٹیوں کے فلیکسز و پرچم آویزاں کردئیے گئے،  داخلی راستوں پر سکیورٹی کے لیے پولیس جواں تعینات ہیں اور گیٹ نمبر پانچ سے مردوں کا داخلہ ہوگا۔

 

دوموریہ پل پر اتحادی جماعتوں کے پوسٹر لگا دئیے گئے ہیں، شمالی لاہور کی بڑی ریلیاں دوموریہ پل سے مینار پاکستان جائیں گی، پل کے اطراف میں نواز شریف، شہباز شریف، بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں،  پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر چوہدری علی عدنان کے بینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں، پل کے اطراف میں آئین کی حکمرانی، غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے چلو چلو مینار پاکستان چلو کے بینرز بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  فائنل سٹریٹجی کی تیاری کیلئے جلسہ سے قبل پالیسی اجلاس ہوگا،  پی ڈ ی ایم قائدین سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ظہرانے پر اکٹھے ہونگے،  مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اکٹھے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور  سپیکر قومی اسمبلی گھر کے کھانے سے ہی مہمانوں کی تواضع کرینگے ۔

مزیدخبریں