ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ سے قبل ہی حکومت بھاگ جائے گی: بلاول بھٹو

لانگ مارچ سے قبل ہی حکومت بھاگ جائے گی: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (سعدیہ خان،ذیشان صفدر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ جنوری میں اپنا لانگ مارچ شروع کریں گے تو حکومت بھاگ جائے گی ۔آج پی ڈی ایم قیادت اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔آج سے ہمارا دوسرا فیز شروع ہوگا۔ پارٹی کارکنوں کو جلسہ پہنچنے کی ہدایات بھی کیں ۔

بلاول بھٹو    نے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں پارٹی رہنما غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی جلسہ ہوگا ۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم سب مخالفین سے مل کر جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں۔لاہور کے کارکن جانتے ہیں کیسے آمریت کا سامنا کرنا ہے۔

بھٹو کے جیالوں نے ماضی میں بھی لانگ مارچ کیے ۔ ٹرین مارچ بھی کیے ہیں لاہور کی عوام جانتی سیاسی جدوجہد کیسے کرنی ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملک مشتاق اعوان مرحوم کی رہائش گاہ ڈیفنس فیز تھری آمد،مرحوم کے بیٹوں ملک صہیب مشتاق اور ملک کاشف مشتاق سے ان کے والد کی وفات پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

قمر الزماں کائرہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم ملک مشتاق پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے،انکا شمار بی بی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔مرحوم نے پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔

 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer