( وسیم احمد ) موٹر سائیکلوں پرعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا عزم لئے بنگالی نوجوانوں نے لاہور کی سیر کی، کہتے ہیں واہگہ بارڈ سے پاکستان داخل ہونا مشکل لگ رہا تھا لیکن پاکستانیوں کے پیار نے دل جیت لئے۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ابو سعید اور محمد مصدق موٹرسائیکلوں پرعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا عزم لئے بنگلہ دیش سے بھارت کے راستے پاکستان داخل ہوئے ہیں۔ بنگالی نوجوانوں ابو سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں واہگہ بارڈ سے پاکستان داخلے کے حوالے سے خدشات تھے جو پاکستان پہنچ کر ختم ہوگئے۔
محمد مصدق نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرتے ہوئے ایران کے راستے عمرہ کے لئے سعودی عرب روانہ ہونگے۔
بنگالی نوجوان دو روز قبل واہگہ کے راستے لاہور پہنچے جو آج رات آرام کے بعد ہفتے کی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔