انتظامیہ اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیا

13 Dec, 2019 | 07:08 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آمنے سامنے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے ذمے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے 23  کروڑ کی ادائیگیوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، سروسز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے سروسز کی فراہمی بند کرنے دھمکی دے دی۔

سروسز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنروایڈمنسٹریٹر، ڈی سی لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سروسز مہیا کرنے والی تیرہ فرمز نے فلیکسز، پینا فلیکسز، ایس ایم ڈی سکرینز، پارکنگ ایریاز، لاٹنگ، سیٹنگ انتظامات، سکف فولڈنگ، پرائیویٹ ویڈیو کوریج اور پلاسٹک جھنڈوں سمیت دیگر سروسزمہیا کیں۔

مال روڈ، جیل روڑ، کلمہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور اپر کنال روڈ پر 21 کروڈ 60 لاکھ مالیت سے لائٹنگ انتظامات کیے گئے۔ شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات کی مد میں 48 لاکھ، ساؤنڈ سسٹم کے پانچ لاکھ سنتالیس ہزار کے واجبات، اسٹیمرز اور فلیکسسز کی انسٹالیشن پر چھپن لاکھ، مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر ایس ایم ڈی سکرین کی تنصیب پر 6 لاکھ 90 ہزار،عارضی بیت الخلاء پر 24 لاکھ، پارکنگ انتظامات پر چونیتیس لاکھ سکف فولڈنگ کے واجبات ہیں۔ پلاسٹک فلیگز اور پرائیویٹ ویڈیو کوریج پر 44 لاکھ 98 ہزار خرچ کیے گئے۔

سروسز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سروسز فراہم نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں