ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ

بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) گزشتہ چھ ماہ کے دوران گمشدگی کے کیسز میں اضافہ ہوا، 70 سے زائد گمشدہ بچے چائلڈ پروٹیکشن لاہور میں مقیم، بچوں کے والدین کی تلاش جاری جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے جیلوں میں سزا کاٹنے والے والدین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو تحویل میں لینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گمشدہ بچوں کے والدین کو تلاش کرنا چائلڈ بیورو کے لیے بڑاچیلنج بن گیا، پنجاب کے مختلف شہروں سے لائے گئے ستر گمشدہ بچوں کے خاندان ٹریس نہ ہو سکے۔

دوسری جانب بیورونے مختلف جرائم جیل میں سزا بھگتنے والے والدین کے ساتھ رہنے والے بچوں کوتحویل میں لینا شروع کردیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ بیورو سارہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسرجیل حکام کے ساتھ مل کر بچوں کوریسکیو کریں گے۔

سارہ احمد نے ریسکیو کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں 5500 گداگر بچوں کو ریسکیو کیا جبکہ200بچوں کو والدین سے ملوایا گیا ہے۔

چائلڈ بیورو پنجاب میں تاحال مختلف کیسزمیں ریسکیو کیے گئے 800 بچے مقیم ہیں، جن میں سے زیادہ ترکیسسز تشدد، والدین کی لاتعلقی اور گھر سے بھاگنے والے بچوں کے ہیں۔