پنجاب یونیورسٹی، 3 سال تاخیر سے شروع ہونیوالے انٹرویو اچانک ملتوی

13 Dec, 2019 | 05:21 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی میں ایڈمن آفیسرز کی بھرتیوں کے لیے تین سال کی تاخیر سے ہونے والے انٹرویوز اچانک ملتوی کر دیئے گئے۔ بھرتیوں کے لیے اشتہار 2015ء میں جاری ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے متعدد شعبہ جات میں 16 ویں سکیل میں ایڈمن آفیسرز کے انٹرویوز 16 دسمبر سے شروع ہونا تھے، جو شیڈول کے مطابق اٹھارہ دسمبر تک جاری رہنے تھے، ایڈمن آفیسرز کے لیے 153 امیدواروں کے انٹرویوز لیے جانے تھے، جس میں سے 100 امیدوار پنجاب یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے ملازمین ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن احمد اسلام کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹرویوز کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کیا گیا ہے، مراسلے میں نئی تاریخ سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزیدخبریں