سٹی 42: علم دوستوں کے شہر میں 100 نئے پرائمری سکول، پنجاب حکومت نے انصاف پروگرام کے تحت کرائے کی عمارتوں میں سکولوں کے قیام کی منظوری دے دی۔ سالانہ 31 کروڑاخراجات کے منصوبے میں موبائل سکولوں کا قیام بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہرمیں 100 نئے پرائمری سکول بنانے کی منظوری دے دی ہے، کرائے کی عمارتوں کیساتھ ساتھ موبائل سکول وین بھی استعمال ہوگی، کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس نے محکمہ سکول ایجوکیشن نے کو نئے پرائمری سکول کھولنے کی منظوری دی ہے.
حکام کے مطابق کرائے کی عمارتوں اورموبائل سکول وین پرسالانہ 31 کروڑ کے اخراجات آئیں گے، دستاویزات کے مطابق شہرکی ہر تحصیل میں کرائے پر عمارتیں لیکرسکول کھولے جائیں گے، جہاں کرائے پرعمارت نہ ملی وہاں سکول موبائل وین جا کربچوں کوپڑھائے گی، ان کرائے کی عمارتوں میں کھولے جانے والے سکولوں کے لیے سوفلٹریشن پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔