سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

13 Dec, 2019 | 04:23 PM

Shazia Bashir
Read more!

علی رامے: پنجاب حکومت نے سرکاری اورنجی سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا،20 دسمبرسے5 جنوری تک سکولز بند رہیں گے۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہوا توصبح سویرے سردی میں بچوں کوسکول بھیجنے والے والدین بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا انتظار کرنے لگے، ایسے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے والدین اور بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے20 دسمبرسے5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں تمام نجی اور سرکاری سکولزمیں 15 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سےموسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری سکولز6 جنوری 2020 کو کھلیں گے۔

مزیدخبریں