غ (زین مدنی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے مستقبل میں اہم سرکاری عہدہ سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
مہوش حیات جو ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں اور اپنے سفر کے دوران ترکی کے شہر استنبول میں انہوں نے قلیل مدتی قیام کیا۔ اس قیام کے دوران انہوں نے اپنی کچھ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اس وقت استنبول میں موجود ہیں۔
Stopover - Istanbul ! ???????????? pic.twitter.com/JROCZUrZmb
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 11, 2019
ان کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ آپ میری اگلی وزیراعظم ہیں، اس ٹوئٹ کے جواب میں ورسٹائل اداکارہ نے تفریحی انداز میں کہا کہ تو پھر 2028 کے انتخابات میں میرے لیے ووٹ کو یقینی بنائیں۔