ملک کی تقدیر بدلنے والاچنیوٹ کا معدنی خزانہ خطرے میں پڑگیا

13 Dec, 2019 | 02:17 PM

Shazia Bashir

علی رامے: ملک کی تقدیر بدلنے والا چنیوٹ کا معدنی خزانہ خطرے میں پڑگیا، چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر برآمد کرنے والی کمپنیوں نےایک ارب سے زائد کی واجب الادا رقم نہ دینے پر حکومت کے خلاف کیس دائر کرنے کی ٹھان لی۔

چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے مزید ذخائر تلاش کرنے کے لیے فیز ٹو شروع کیا گیا تھا جس کے لیے ترکی اور جرمن کمپنی کوٹھیکہ دیا گیا، لیکن واجب الادا رقم نہ ملنے پربین الاقوامی کمپنیوں نے پنجاب حکومت کو18 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی حکام نےتنبیہ کی ہےکہ پنجاب حکومت نے رقم نہ دی توبین الاقومی عدالت میں کیس فائل کریں گے، ڈیڑھ سال سےپنجاب حکومت نےادائیگیاں نہیں کیں، ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کوبند کرنےسے پنجاب حکومت کی جانب سےخرچ کیے گئے پانچ ارب ضائع ہوجائیں گے۔

ین الاقوامی عدالتوں میں کیس ہوا تو کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گی، چنیوٹ کےرجوعہ نامی علاقے میں لوہے اور تانبے کے ذخائر سابق دور حکومت میں برآمد ہوئے تھے، ڈاکٹرثمرمبارک مند اورپنجاب منرل کمپنی اس پراجیکٹ کو دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ جلد غیر ملکی کمپنیوں کوان کی واجب الادا رقم جاری کی جائے گی، کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے کمپنیوں کوایک ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

             

مزیدخبریں