محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

13 Dec, 2019 | 12:01 PM

Shazia Bashir
Read more!

فاران یامین: محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی، گزشتہ روز کی بارش سے سموگ کے بادل اڑن چھو، ٹھنڈی ہواؤں اور ابر آلودموسم سے خنکی میں اضافہ، مختلف علاقوں میں 160 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم آبر آلود ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔  جمعرات کووفقے وفقے سے ہونے والی بارش کے باعث لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سموگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور ابرکرم برسنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت9 جبکہ زیادہ سےزیادہ 16 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا، شہرمیں ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورنمی کا تناسب 94 فیصد ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بھی موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں