(عابد چوہدری) قصور میں مرد اور خاتون کی پھندا لگی لاشیں ملنے کے معاملہ، پولیس نے دونوں کی شناخت کر لی، حسنین اور آمنہ دونوں وحدت کالونی کے رہائشی نکلے۔
قصور میں مرد اور خاتون کی پھندا لگی لاشیں بائی پاس کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق ملنے والی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، دونوں وحدت کالونی اور اچھرہ کے رہائشی تھے جبکہ حسنین رکشہ چلاتا تھا۔ جبکہ آمنہ بھی اچھرہ کے علاقہ میں شہریوں کے گھروں میں ملازمت کرتی تھی جبکہ حسنین شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے جنہیں پہلے قتل کیا گیا اور پھر پھندا ڈال کر لاشیں درخت کے ساتھ لٹکا دی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کے ورثا کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔