ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے قصورمیں پھندا لگی لاشوں کی شناخت کرلی

پولیس نے قصورمیں پھندا لگی لاشوں کی شناخت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری) قصور میں مرد اور خاتون کی پھندا لگی لاشیں ملنے کے معاملہ، پولیس نے دونوں کی شناخت کر لی، حسنین اور آمنہ دونوں وحدت کالونی کے رہائشی نکلے۔

قصور میں مرد اور خاتون کی پھندا لگی لاشیں بائی پاس کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق ملنے والی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، دونوں وحدت کالونی اور اچھرہ کے رہائشی تھے جبکہ حسنین رکشہ چلاتا تھا۔  جبکہ آمنہ بھی اچھرہ  کے علاقہ میں شہریوں کے گھروں میں ملازمت کرتی تھی جبکہ حسنین شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے جنہیں پہلے قتل کیا گیا اور پھر پھندا ڈال کر لاشیں درخت کے ساتھ لٹکا دی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کے ورثا کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔    

Shazia Bashir

Content Writer