ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ زید ہسپتال ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

شیخ زید ہسپتال ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاج شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور میں بھی کام بند کرنے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار، جمعہ کو شہر کے تمام ہسپتالوں کے آوٗٹ ڈور میں بھی ہڑتال ہوگی۔

شیخ زید ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کو ہاسٹل سے نکال کر سٹوڈنٹس کو اکاموڈیٹ کرنے سے شروع ہونے والا احتجاج دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔  ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے نمائندوں کے خلاف انتطامیہ کی تادیبی کارروائی نے بھی جلتی پر تیل کا کام دکھایا اور سات روز سے جاری احتجاج اور آوٹ ڈور کی ہڑتال کے ساتھ جمعرات کو شیخ زید ہسپتال کے ان ڈور میں بھی ڈاکٹرز اور عملے نے کام بند کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہسپتال انتطامیہ صورتحال کو تاحال معمول پر لانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب وائے ڈی اے نے شیخ زید ہسپتال میں مطالبات تسلیم نہ ہونے اور انتقامی کارروائیاں واپس نہ لینے پر جمعہ کو شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی آوٹ ڈور کی ہڑتال اور احتجاج کی کال دیدی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer