اعجاز آرٹ گیلری میں تین حیدرآبادی مصوروں کی بنائی ہوئی تصویری نمائش کا آغاز

13 Dec, 2018 | 09:40 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی حسینی) اعجاز آرٹ گیلری میں تین حیدرآبادی مصوروں کی بنائی ہوئی سماجی و معاشرتی مسائل کے موضوع پر تصویری نمائش کا آغاز ہوگیا، نوجوان مصوروں نے کمال مہارت سے اپنے کینوس پر رنگوں سے کھیلا۔

ایم ایم عالم روڈ پر واقع اعجاز آرٹ گیلری میں حیدر آباد کے تین مصوروں ارسلان نقوی، علی کریمی اوع فیض سپروکے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد ہوا جس میں مصوری کے دلدادہ خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

نمائش میں مصوروں نے سماجی اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی، کسی نے بچوں پر ظلم کو نمایاں کیا تو کسی نے سماجی برائیوں کو موضوع بنا کر کینوس سجائے جسے شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔

مصور ارسلان نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے زینب کیس اور بچوں پر ہونے والے ظلم کو نمایاں کیا، اعجاز آرٹ گیلری کے سی ای او محمد رمضان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جنہیں ابھارنا ہے۔

نوجوان مصوروں نے اپنی سوچ اور عقل سے موضوعات کو مصوری میں ڈھال کر واقعی ہی شاہکار بنائے جنہیں معیاری پلیٹ فارم اعجاز آرٹ گیلری نے دے دیا۔

مزیدخبریں