ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی 168 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پی پی 168 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  پی پی 168 میں  ضمنی  انتخاب، ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کو  مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد محمود پر برتری حاصل ہے۔

لاہور کا حلقہ پی پی 168 میں پولنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے۔ 24 نیوز نے ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے اور درست نتائج دینے کےسلسلے کو برقرار رکھا اور اپنے حاضرین اور قارئین کو آگاہ رکھا۔   اب تک 64 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اسد کھوکھر   14145 حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما 13249 لے کر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 

یاد رہے کہ  یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے قومی اسمبلی کارکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔ 1لاکھ26ہزار912ووٹرزکیلئے83پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جبکہ گیارہ  امیدوار مدمقابل تھے، 73ہزار724مرداور53ہزار183خواتین ووٹرزحق رائےدہی استعمال کی،مردوں کیلئے 27،خواتین کیلئے 25پولنگ سٹیشنز قائم کئے،علاوہ ازیں 31 پولنگ سٹیشنز خواتین ،مردوں کےمشترکہ ہیں، پی پی168کےحلقہ میں 262پولنگ بوتھ قائم تھے جن میں سے 145پولنگ بوتھ مردوں اور117خواتین کیلئے بنائےگئے ۔

ویڈیو دیکھیں:

ذرائع کاکہنا تھا سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہو ئے ن لیگکے رہنما وحیدگل کا کہنا تھا کہ آج عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا بہترنمائندہ منتخب کریں،ان کا کہنا تھا کچھ بے ضابطگیاں بھی ہورہیں،جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں پرکوئی بے ضابطگیاں نہیں ہو رہی ، مسلم لیگ ن کا اب کام ختم ہو گیا ہے اپنے دورے میں ان کا کام تھا کہ وہ علاقہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرتے مگر کچھ نہیں کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer