نجی سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کیلئے خوشخبری

والدین کے لیے اچھی خبر، نجی سکولوں کی فیسیں کم کرنے کا حکم

13 Dec, 2018 | 04:47 PM

M .SAJID .KHAN

 (سٹی42) سپریم کورٹ نے تمام بڑے نجی سکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کاحکم دیا گیا،  فیسوں میں سالانہ اضافہ بھی آٹھ فیصد تک محدود کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں سےمتعلق کیس  کی سماعت کی ، سپریم کورٹ نےتمام بڑےسکولزکی بنیادی فیس میں 20 فیصدکمی کاحکم دیا،  عدالت کا کہنا تھا کہ نجی سکولز فیس میں سالانہ8فیصدسےزیادہ اضافہ نہیں کرسکیں گے،سکولز کوازخود5فیصدسالانہ فیس بڑھانےکااختیارہوگا، 5 فیصدسےزائداضافےکیلئےریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت لازمی لینا ہوگی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس واپس یاایڈجسٹ کریں،دو ماہ میں چھٹیوں کی فیس واپسی یاایڈجسٹ منٹ یقینی بنائے جائے، کسی بھی حالات میں سکول بندیابچےنکالنےپرمکمل پابندی عائد ہوگی،فیس کےمعاملہ پربچےنکالنےیاسکول بندکرنےکی ذمہ داری مالکان پرہوگی۔

اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے ایف بی آر کو 21 بڑے نجی سکولزکےٹیکس ریکارڈکی مکمل چھان بین کا حکم بھی دیا گیا، ایف بی آرفوری طورپرسکولوں کےاکاؤنٹس اوراکاؤنٹنگ رجسٹرتحویل میں لے،سپریم کورٹ کاعبوری حکم فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

مزیدخبریں