(سٹی42) ٹریفک پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی سرعام اسلحہ کی نمائش شروع کردی گئی، انتہائی حساس مقام پر ٹریفک وارڈنز نے ہتھیارتھام لیے، ٹریفک وارڈن زمان نے ڈیوٹی پرپستول یونیفارم کے ساتھ رکھاہواتھا۔
ذرائع کاکہناتھا کہ شہریوں پر گولیاں چلانے کے واقعات کے بعد ٹریفک پولیس سے اسلحہ واپس لیا گیا تھا،اورپابندی لگائی گئی تھی کہ کوئی ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی اسلحہ ساتھ نہیں رکھ سکتا، سٹی فورٹی ٹو کے مطابق جب اس ٹریفک وارڈن کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ رفو چکر ہوگیا،اس واقعہ کے بعد پولیس احکام کواطلاع دی گئی پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن کو دوران ڈیوٹی کسی قسم کااسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں، لیکن ٹریفک وارڈن زمان نے انتہائی حساس مقام مال روڈ پر اپنا پرائیوٹ پستول دوران ڈیوٹی پاس رکھا ہوا تھا۔