پی پی168کاضمنی انتخاب،پولنگ کیلئے وقت ختم

13 Dec, 2018 | 10:37 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)  پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور پرضمنی  انتخاب کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور پرضمنی  انتخاب کےلیے پولنگ کاوقت ختم ہوگیا، نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے قومی اسمبلی کارکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی، پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر،ن لیگ کےراناخالدمحمود قادری مدمقابل ہیں، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ بغیر کسی وقفے کےشام5بجے تک جاری رہی ۔

1لاکھ26ہزار912ووٹرزکیلئے83پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جبکہ گیارہ امیدوار مدمقابل تھے، 73ہزار724مرداور53ہزار183خواتین ووٹرزحق رائےدہی استعمال کی،مردوں کیلئے 27،خواتین کیلئے 25پولنگ سٹیشنز قائم کئے،علاوہ ازیں 31 پولنگ سٹیشنز خواتین ،مردوں کےمشترکہ ہیں، پی پی168کےحلقہ میں 262پولنگ بوتھ قائم تھے جن میں سے 145پولنگ بوتھ مردوں اور117خواتین کیلئے بنائےگئے ۔

ذرائع کاکہنا تھا سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہو ئے ن لیگ کے رہنما وحیدگل کا کہنا تھا کہ آج عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا بہترنمائندہ منتخب کریں،ان کا کہنا تھا کچھ بے ضابطگیاں بھی ہورہیں،جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں پرکوئی بے ضابطگیاں نہیں ہو رہی ، مسلم لیگ ن کا اب کام ختم ہو گیا ہے اپنے دورے میں ان کا کام تھا کہ وہ علاقہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرتے مگر کچھ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں  پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور پرضمنی  انتخاب کےلیے پولنگ کا آغاز ہوا،واضح رہے کہ   پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168خواجہ سعدرفیق کے قومی اسمبلی کارکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی.

مزیدخبریں