واسا، جائیکا اور الجزری اکیڈیمی کے وفد کا واسا کال سینٹر کا دورہ

13 Dec, 2017 | 11:30 PM

(سٹی42)واسا، جائیکا اور الجزری اکیڈیمی کے وفد کا واسا کال سنٹر کا دورہ، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا معائنہ کیا ۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد تنویر، جائیکا ایکسپرٹ ڈاکٹر ساتو سمیت واسا کے افسران بھی موجود تھے۔

واسا، جائیکا اور الجزری اکیڈیمی کے وفد نے واسا کال سینٹر ارفع کریم سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد تنویر، جائیکا ایکسپرٹ ڈاکٹر ساتو سمیت واسا کے افسران بھی موجود تھے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی شاہد اکرام خان نے افسران کو بریفنگ دی۔ واسا کے گرانٹ اینڈ ایڈ منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

 واسا کے کال سنٹر کے نمائندوں کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ جائیکا کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ساتو نے واسا کال سنٹر کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں