(سٹی42)دوسال قبل صحت کے سولہ میگا منصوبے شروع کیے گئے جن میں سے گیارہ پایا تکمیل تک پہنچ گئے، پانچ پر کام جاری ہے، ملتان میں ایک اور نشتر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
سیکٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کے زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کے آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان، ایڈشنل سیکرٹری ایڈمن راجہ منصور،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ،نشتر یونیورسٹی ملتان کے وفد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبہ پنجاب میں جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات بہتر کرنے کے لئے ایک اور نشتر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔
منصوبے کے لئے چائنہ سے دس ارب روپے کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مکمل ہونے والے پراجیکٹس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی توسیع،سروسز ہسپتال کی او پی ڈی، سرجیکل ٹاور میو ہسپتال، پی کے ایل آئی،چلڈرن ہسپتال کی توسیع، کڈنی سنٹر بہاولپور، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بہاولپور سمیت دیگر میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔
مزید دیکھئے: