ایم ڈی واسا سےہنگری کےوفدکی ملاقات،صاف پانی منصوبوں میں دلچسپی کااظہار

13 Dec, 2017 | 09:09 PM

 لاہور(سٹی42) ایم ڈی واسا سے ہنگری کے وفد کی ملاقات، ہنگری کے شہر بدھا پسٹ کے واٹر ڈسٹری بیوشن نظام کی طرز پر لاہور میں پانی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے ہنگری کے وفد نے واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا ذیشان بلال بھی موجود تھے ۔ ہنگری کے وفد نے صاف پانی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایم ڈی واسا نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سرفیس واٹر منصوبوں اور پانی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

شہر میں چھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ سید زاہد عزیز نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے آغاز کے تین سال بعد مکمل ہوں گے۔ ہنگری کے وفد نے کہا کہ وہ بدھا پسٹ واٹر ڈسٹری بیوشن نظام کی طرز پر لاہور شہر میں پانی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔ ایم ڈی واسا نے منصوبے کا ابتدائی ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزیددیکھئے:


مزیدخبریں