ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے وزراء، مشیروں کیلئے خزانہ کھل گیا، 8 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری

پنجاب کے وزراء، مشیروں کیلئے خزانہ کھل گیا، 8 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری
کیپشن: City42 - Punjab Ministers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے ): پنجاب کے صوبائی وزراء اور مشیروں کے سالانہ اخراجات میں 5 سے 6 کروڑ روپے کا اضافہ، رواں مالی سال میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی سفری سہولیات، موبائل بلز اور دیگر مراعات کے لیے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزراء اور مشیروں کی سفری سہولیات اور دیگر اخراجات کے لیے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز صوبائی کیبنٹ کمیٹی اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو جاری کیے گئے۔ اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے باقاعدہ فنڈز متعلقہ ونگ کو جاری ہو چکے ہیں۔

 محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے وزراء اور مشیروں کو سفری سہولیات، پیٹرول، ٹیلی فون بلز کی ادائیگی اور ٹی ڈی اے کے لیے خرچ ہوں گے۔صو بائی وزراء اور مشیروں سمیت پارلیمانی سیکرٹریز کے اخراجات کے لیے رواں سال 19 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پچھلے مالی سال میں 17 کروڑ 51 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا تھا۔ پچھلے مالی سال میں صوبائی وزراء اور مشیروں کے لیے 7 کروڑ 97 لاکھ روپے اضافی خرچ کیے گئے۔