(قذافی بٹ ): عوامی تحریک نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئےعدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے رٹ پٹیشن کے ڈرافٹ پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی لیگل ٹیم نے نئی عدالتی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے عدالتی چارہ جوئی کا مشورہ دیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے زیر تجویز ڈرافٹ اور فیصلے کے بارے میں کل عوامی تحریک کے وکلاء کنونشن سے بھی رائے لی جائے گی۔
عوامی تحریک کے مطابق نئی جے آئی ٹی کی تشکیل، ازسرنو تحقیقات سمیت مختلف قانونی چارہ جوئی کے آپشنز زیر غور ہیں۔
واضح رہےکہ اس بارے میں عوامی تحریک اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ طرز پر جے آئی ٹی کے مطالبے پر متفق کرچکی ہے۔