حکمران اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے: پرویز الہیٰ

13 Dec, 2017 | 03:47 PM

(علی اکبر): مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں ایک بھی عاشق رسولﷺ موجود ہے حکمران اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کہتے ہیں کہ ختم نبوت کے مسئلے پر انہوں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات کی۔ وفد میں چودھری غلام نبی، میاں محمد اصغر، میاں محمد طاہر، رانا محمد آصف، حاجی محمود اکرم، میاں احسان الہی، میاں انعام الہی، میاں اکرام الہی اور رانا محمد واصف شامل تھے۔

اس موقع پر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا دور سنہری دور تھا۔ پانچ سال کے دوران فرقہ واریت کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل بورڈ کی وجہ سے پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان قائم رہا۔ اسلامی جمہوری اتحاد ہر سطح پر ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں