ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
کیپشن: City42 - Shaheed Second Lt Abdul Moeed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42): شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے جسد خاکی کو فائیو لائٹ انفنٹری کے چاق وچوبند دستے نے ایمبولینس کے ذریعے ایوب سٹیڈیم پہنچایا، جہاں فوجی جوانوں کے دستے نے شہید کے جسدخاکی کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد پاک فوج کے بہادر سپوت  کی نماز جنازہ  ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، ڈی جی رینجر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، لارڈ میئر مبشر جاوید، اسٹیشن کمانڈر نیوی ایس ایم شہزاد، اے ایس ایف چیف سیکیورٹی آفیسر عمران الحق، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سول، فوجی افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ جنازہ پڑھایا گیا۔ اس موقع پر شہید کے درجات کیلئے دعا کی گئی، پھر انہیں شہداء کیولری گرائونڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔  

شہید کی نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر انہتائی جذباتی مناظر دیکھے گئے، عبدالمعید شہید کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عبدالمعید کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا، مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے جام شہادت نوش فرمایا۔ ہمارےجوان قربانی نہ دیں تو دہشت گرد شہروں میں گُھس جائیں۔

21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہوئے، شہید کی یہ پہلی پوسٹنگ تھی،عبد المعید چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔