ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چند ہفتوں میں سٹوڈنٹس کو بائیک  ڈیلیور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ  کی  پراسیس آسان کرنے کی ہدایت

چند ہفتوں میں سٹوڈنٹس کو بائیک  ڈیلیور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ  کی  پراسیس آسان کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد:  آئندہ چند ہفتوں میں سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈیلیورشروع ہوجائیگی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے افسران کو بائیکس فراہمی سکیم کا پراسیس مزید آسان کرنے کی ہدایت کردی

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ایچ ای سی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نےسٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 قرعہ اندازی میں کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس حاصل کرنے کیلئے مکمل راہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔بائیکس فراہمی سکیم میں تیزی اور پراسیس کو مزید آسان کرنے کی بھی ہدایت کی۔ احمد جاوید قاضی نے کہا سٹوڈنٹس کیلئے ان کے اپنے شہروں میں بائیکس کی ڈیلیوری یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انٹرسٹ حکومت برداشت کریگی ۔ امید ہے آئندہ چند ہفتوں تک پہلے فیز میں کامیاب تمام سٹوڈنٹس کو بائیکس ڈیلیور ہوجائیں گی.