وزیر اعظم کاارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ ٹیکس فری نقد انعام کا اعلان،ہلال امتیاز بھی دیا جائے گا

13 Aug, 2024 | 10:28 PM

 سٹی 42:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں تقریب   ہوئی ۔ارشد ندیم کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے 15 کروڑ ، مریم نواز کی جانب سے 10 کروڑ انعام اور ہلال امتیاز  بھی دینے  کا اعلان  کردیا گیا ۔
 ارشد ندیم نے تقریب  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  پورے پاکستان نے میرا استقبال کیا جو میرے لیے میڈل سے بڑھ کر ہے ۔سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ۔میں نے بہت اچھی ٹرینگ کی تھی خود پر اعتماد تھا ۔وزیراعظم کا عزت دینے پر شکر گزار ہوں ۔محنت کی تھی محنت کا پھل اللہ دیتا ہے ۔
 والدین اور عوام کی دعاوں سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ۔ پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا ۔جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے 
 ارشد ندیم نے کہا کہ 14اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔اگلے تمام مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کروں گا ۔اللہ تعالی مجھے فٹ رکھے ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا ، 
 گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا  کہ 2012 میں جیولن شروع کی تھی۔ 2015 میں واپڈا میں نوکری شروع کی واپڈا کا شکر گزار ہوں  ۔  کھلاڑی کے لیے نوکری ملنا حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔اس وقت میرے پاس دس میڈل ہیں

وزیر اعظم    شہباز شریف نے کہا آج کی اس محفل اور پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں ۔آج انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔دلوں کی دھڑکن کا نام ارشد ندیم ہے ،پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر گزار ہے ، وزیراعظم ارشد ندیم نے 40 سال بعد شبانہ روز محنت اور والدین کی دعاوں کے نیتجے میں گولڈ میڈل جتوایا ، ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔آج ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہے۔مشکلات سے گھبرانہ نہیں چاہے ، مسائل کا مقابلہ کرنا چاہے 
 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے ۔ارشد ندیم کی کامیابی معمولی واقعہ نہیں ۔ ارشد ندیم کی تہجد کے وقت دعائیں قبول ہوئیں ، کامیابی کا پودا لگایا ہے یہ سایہ دار درخت ثابت ہوگا ۔اس پورے سے معاشرے میں دیگر پورے بھی سایہ دار درخت بنیں گے۔ارشد ندیم کے راستے پر چلتے ہوئے مسائل اور چیلنجز کو عبور کریں گے ۔پاکستان کو عظیم طاقت بنائیں  گے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاکی ، کرکٹ اور اسکواش کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا ۔کھیلوں کے میدانوں میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا وہ زمانہ واپس آنا چاہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کھیلوں کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا اعلان  بھی کیا ۔،ہم ارشد ندیم کی والدہ کے بھی شکر گزار ہیں

، وزیراعظم نے کہا کہ  سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا ، ہمیں سندھ حکومت اور وزیراعلی کا شکریہ ادا کرنا چاہے۔ مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 کروڑؑ روپے انعام پر ٹیکس کٹوٹی نہیں ہوگی ۔
 وزیرِ اعظم کا ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کردیا ۔
، وزیراعظم شہباز شریف نے ایف نائن اور ایف ٹین سڑک کا نام ارشد ندیم رکھا جارہا ہے ۔ وزیراعظم کا جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس اکیڈمی کا اعلان کردیا ۔
، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کے لیے صدر کو خط لکھ دیا ہے اور ایک ارب روپے کے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ  کا  بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  یہ فنڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور ٹریننگ کے لیے کام آئے گا 

مزیدخبریں