جشن آزادی کا آغاز پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

13 Aug, 2024 | 09:53 PM

سٹی 42: وفاقی حکومت اس مرتبہ یوم آزادی کا آغاز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں مین کمی کا اعلان کر کے کر رہی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج شب 12 بجے کمی کئے جانے  کا اعلان ہو گیا۔ 

ذرائع کے مطپٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی

 وزارت خزانہ نے  وزیر اعظم  شہباز شریف کی خاص ہدایت پر آج شب  12 بجے جشنِ آزادی کے آغاز سے پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں مین کمی کا اعلان دیا۔

واضح رہے کہ ملک میں یکم اور 16 تاریخ کو قیمتوں مین کمی بیشی کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس ماہ یوم آزادی کی خوشیاں دوگنا کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مین خاص طور سے کمی کر دی۔ 

حکومتی ذرائع اس کمی کو وزیراعظم  شہباز شریف کا یومِ آزادی پر عوام کے لئے تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

آج شب  12 بجے سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگی،  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگی۔ 

مزیدخبریں