ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان 

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایل این جی مہنگی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ 
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔  او گرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست کیلئے 4.55فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں3.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا باعث بنے گا۔