ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  چینی کی ایکسپورٹ کی منظوری، مقامی مارکیٹ میں قیمت کنٹرول کرنے کا فیصلہ

Sugar advisory board, Sugar export, sugar retail price, price control, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

آج منگل کے روز اسلام آباد میں  شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں ایڈوائزری بورڈ میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس اجلاس کی صدارت وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے  کی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  چینی کی ایکسپورٹ کا مقامی مارکیٹ پر کوئی منفی اثر روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کرے  گی۔ اجلاس  میں اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے۔

وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع نے بتایاکہ تاجکستان کو چینی کی برآمد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ہو گی۔  چینی کی ریٹیل قیمت کو  ایکسپورٹ  سے الگ کرنے کا ملزایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات جلد ادا کرنے کا  یقین دلایا ہے۔