جنید ریاض : نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ,اگلے تعلیمی سال سے نویں اور گیارہویں جماعت کی نصابی کتب تبدیل ہونگی۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اگلے تعلیمی سال سے نویں اور گیارہویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہوگی۔ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق اردو، انگریزی، فزکس ،کیمسٹری،بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی۔کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی۔تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی۔