مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،بجلی کے بلوں اور اپنا گھر سمیت کئی اہم فیصلے 

13 Aug, 2024 | 07:08 PM

سٹی 42:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیرہواں اجلاس آج  منگل کے روز لاہور میں  ہوا۔ بجلی کے بلوں سے ریلیف کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے  اہم فیصلے بھی کیے ۔
 چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری ہوئی ۔”اپنا گھر ……اپنی چھت“ کے ماڈل گھر کی منظوری بھی دی گئی ۔ شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔
دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرو بس چلیں گی، کابینہ کو ماڈل پیش کر دیا گیا۔
بھکی،بلوکی اورقائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا ۔
8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری کی گئی ۔پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی ۔
راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری بھی  ہوگئی ۔ انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی ۔ 
لاہور میں الیکٹروبسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ 27بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا ۔

  مریم نواز شریف نے کہا آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں -مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لئے محمد نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے -مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے -مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے -
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔چین،سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، یوکے، یو ایس اے، اٹلی، قطر، بحرین اور سپین کے رہائشی ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں