سٹی 42: سرکاری سکولوں میں پڑھانیوالے ہزاروں اساتذہ کیلئے بُری خبر سامنے آگئی ۔ سرپلس اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سیس ایپ آٹومیٹکلی سرپلس اساتذہ کو ٹرانسفر کردے گی ۔سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے حساب سے اساتذہ کو نئے سکول میں تعینات کیا جائیگا،، پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلہ مسترد کردیا۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں سرپلس اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سیس ایپ آٹومیٹکلی سرپلس اساتذہ کو ٹرانسفر کردے گی۔سٹوڈنٹ ٹیچرریشو کے حساب سے اساتذہ کو نئے سکول میں تعینات کیا جائے گا۔سرپلس اساتذہ کی ٹرانسفر کے بعد پرانے سکول میں سیٹ بلاک کردی جائے گی۔
اساتذہ نے سرپلس اساتذہ کی پالیسی پر تشویش کا اظہار کردیا۔پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ پالیسی نافذ کرنے سے قبل ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا،اساتذہ کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے