سٹی 42:معاشی مشکلات کے شکار واسا کیلئے بڑی مشکل پڑ گئی۔42سرکاری ادارےواساکا 3 ارب 16 کروڑ روپے سےزائدکاپانی پی گئے۔
واسا کو سرکاری اداروں سے اپنے بقایاجات کی ریکوری میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جی او آر ، ون ، ٹو ، تھری ، فور ، فائیو اور سکس 22کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ ماڈل ٹاؤن 24کروڑ سے زائد دبا کر بیٹھا ہے، پی ایچ اے نے 27کروڑ ، ڈی ایچ اے نے واسا کے 78 کروڑ روپے دینے ہیں۔
واسا کے ریکارڈ اور دستاویزات کے مطابق جی او آر ، ون ، ٹو ، تھری ، فور ، فائیو اور سکس 22 کروڑ سے زائد کے نادہندگان ہیں ۔ وحدت روڈ چوبرجی کوارٹرز ، پی اینڈ ڈی کالونی کے ذمہ 14کروڑ 80 لاکھ سے زائد واجبُ الادا ہے ۔ ماڈل ٹاؤن24 کروڑ سے زائد ، پنجاب پولیس 11 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے ۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 23 کروڑ سے زائد ، ریلوے 44 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے ۔
پی ایچ اے 27 کروڑ ، ڈی ایچ اے 78 کروڑ ،عسکری ہاؤسنگ ایک کروڑ 48لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے ۔ سی اینڈ ڈبلیو 11کروڑ سے زائد، واپڈا4 کروڑ ، ائیرفورس فالکن کلب 7کروڑ 81 لاکھ کا نادہندہ ہے۔ اوقاف8 کروڑ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن 7 کروڑ ، ایس اینڈ جی اے ڈی 3 کروڑ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 3کروڑ ، فاریسٹ ، ریسکیو ، پی ڈبلیو ڈی ایک ایک کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں