ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی شادی 2017 میں ہوئی جن کے اب دو بچے ہیں لیکن بھارتی میڈیا پر انوشکا شرما کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہے جس میں وہ رنویر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’ بینڈ باجا بارات ‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا سے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟
اس کے جواب میں انوشکا نے بتایا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں دو مختلف لوگ ہیں۔
انوشکا شرما نے کہا تھا کہ ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، میں سنجیدہ ہوں ، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو دو مختلف زاویوں سے دیکھیں گے۔بالی وڈ اداکارہ نے کہا تھا کہ میں مکمل طور impractical ہوں اور وہ practical لیکن میں رنویر کو پسند کرتی ہوں کیوں کہ وہ پرکشش ہے۔
انوشکا نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچا، 'یہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے‘۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ 2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کرچکے ہیں۔