بسام سلطان : 77 ویں جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ 13 اگست کی رات سے شروع ہونے والی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
راولپنڈی سے رواں فلوٹ آزادی گروپ شام 5 بجے شاہدرہ پہنچے گا۔جہاں شاندار استقبال کے بعد کانسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ آزادی فلوٹ 6 بجے شاہدرا سے روانہ ہو کر رات 8 بجے منار پاکستان پہنچے گا۔ آزادی فلوٹ کی آمد کے بعد شام 8 سے 10 بجے تک مشاعرہ اور محفل موسیقی منعقد کیا جائے گا۔ رات 10 سے 11 بجے تک رنگا رنگ میوزیکل نائٹ کا اہتمام جس میں ملک کے معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ بعد ازاں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔